آرمینیا نے تیجس کی تباہی کے بعد میگا ڈیل معطل کردی

بھارت کوبڑادھچکا،دبئی ایئرشومیں تیجس طیارہ گرکرتباہ ہونےپرآرمینیا نے میگا ڈیل معطل کردی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق بھارتی لڑاکاطیارےتیجس کی خریداری کےلئےبھارت اور آرمینیاکےدرمیان بات چیت جاری تھی کہ دبئی ایئرشوکےدوران تیجس طیارہ گرکرتباہ ہونےپرآرمینیانےبھارت کےساتھ 1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 طیاروں کی خریداری معطل کردی۔اگریہ سوداطےپاجاتاتو یہ تیجس جنگی طیارے کی پہلی بڑی برآمدی ڈیل ہوتی۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ آرمینیاکی طرف سے ڈیل معطل کرنےسےاسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کوبھی ملین ڈالرکابڑانقصان اُٹھاناپڑا،کیونکہ تیجس کی تیاری میں اسرائیلی ساختہ ریڈاراستعمال کئےجاتےہیں۔
واضح رہےکہ رواں ماہ 21نومبرکودبئی میں جاری ایئرشوکےدوران بھارتی لڑاکاطیارہ تیجس گرکرتباہ ہوگیاتھا،جس کےپائلٹ کونکلنےکاموقع ہی نہیں ملاتھااوروہ ہلاک ہوگیاتھا۔















