ٹی ٹوئنٹی سیریز:آسٹریلیانےپاکستان کیخلاف اسکواڈ کااعلان کردیا

پاکستان کےخلاف تین میچزپرمشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریزکےلئے آسٹریلیانے مچل مارش کی قیادت میں 17رکنی اسکواڈکااعلان کردیا۔
پاکستان اورآسٹریلیا کےمابین تین میچزپرمشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریزکاآغازرواں ماہ کےآخرمیں 29جنوری سےہوگا۔ جبکہ دوسرامیچ 31جنوری اورتیسرااورآخری میچ یکم فروری کوہوگا،پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانےوالےتینوں میچ لاہورکےقذافی سٹیڈیم کھیلے جائیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیانے آل راؤنڈر مچل مارش کو ٹیم کی قیادت سونپی ۔جبکہ اسکواڈ میں ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین اور جوش انگلس بھی شامل ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیاکےمطابق نوجوان فاسٹ بولر مہلی بیئرڈمین اور جیک ایڈورڈزانٹرنیشنل سطح پر ڈیبیوکریں گے۔ تاہم اس سے قبل بھارت کے خلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ رہ چکے ہیں۔
آسٹریلیا کا 17 رکنی اسکواڈ:
مچل مارش (کپتان)، شان ایبٹ، زیویئر بارٹلیٹ، مہلی بیئرڈمین، کوپر کونولی، بین ڈوارشوئس، جیک ایڈورڈز، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمن،مچ اوون، جوش فلپ، میتھیو رینشا، میٹ شارٹ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زیمپا پرمشتمل ہے۔
واضح رہےکہ یہ ٹی ٹوئنٹی سیریزورلڈکپ سےقبل دونوں ٹیموں کی تیاری کےلئے اہم ہے۔















