آسٹریلوی وزیراعظم کاایران جنگ کےمقاصدپرصدرٹرمپ سےسوال

0
4

آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے ایران کے خلاف جاری جنگ کے مقاصد پر سوال اٹھا دیا ہے۔
اپنے بیان میں آسٹریلوی وزیرِاعظم نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف جنگ کے مقاصد حاصل ہو چکے ہیں تو یہ واضح کیا جانا چاہیے کہ صدر ٹرمپ اب مزید کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ واضح نہیں کہ اس جنگ کا آخری مرحلہ کیسا ہوگا اور اس کا انجام کس صورت میں سامنے آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے اور خطے میں کشیدگی کے بڑھنے سے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اس تنازع کے ممکنہ نتائج پر گہری نظر رکھنی چاہیے اور تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ حالات کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔

Leave a reply