آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ہیلی بھارت کے خلاف آنے والی سیریز کے بعد تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہوں گی۔
35 سالہ ہیلی نے 2010 میں اپنا انٹرنیشنل کیریئر شروع کیا، اور اب تک 295 میچز میں 7 ہزار سے زائد رنز بنا چکی ہیں اور وکٹ کیپر کے طور پر 275 آؤٹ کیے ہیں۔ وہ 2023 سے فل ٹائم کپتان ہیں اور 8 آئی سی سی ورلڈ کپ ٹائٹلز کا حصہ رہیں۔
ایلیسا ہیلی نےوکٹوں کے پیچھے 275 آؤٹ کیے، 2023 میں فل ٹائم کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں،دنیا کی ایک بہترین بیٹر اوروکٹ کیپرآٹھ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹائٹلزکا حصہ رہیں،ایلیسا ہیلی آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر میچل سٹارک کی اہلیہ ہیں۔















