آزادکشمیرکےنومنتخب وزیراعظم فیصل ممتازراٹھورنےحلف اٹھالیا

آزادکشمیرکےنومنتخب وزیراعظم فیصل ممتازراٹھورنےاپنےعہدےکاحلف اٹھالیا۔
تقریب حلف برداری ایوان صدرمظفرآبادمیں منعقد ہوئی،تقریب میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیےگئے۔تقریب حلف برداری میں داخلےکےلئےخصوصی پاس اورکارڈلازمی قرار دئیے گئےتھے۔
سپیکرقانون سازاسمبلی چودھری لطیف اکبرنےنومنتخب وزیراعظم سےحلف لیاجبکہ تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری سمیت اعلیٰ قیادت نےشرکت کی۔
فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی کےسولہویں وزیراعظم ہیں،جبکہ وہ موجوداسمبلی کےچوتھے وزیراعظم بھی ہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزوزیراعظم آزادکشمیرچودھری انوارالحق کےخلاف تحریک عدم اعتمادکی قرار دادکثرت رائےسےمنظورکی گئ تھی،نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھورکےحق میں 36جبکہ مخالفت میں2 ووٹ پڑےتھے۔ممبران اسمبلی نےہاتھ کھڑےکرکےرائےشماری میں حصہ لیاتھا،مسلم لیگ(ن) کے9اراکین نےفیصل ممتازراٹھورکی حمایت کی تھی ۔
یاد رہےکہ چودھری انوارالحق اپریل2023میں48ووٹ لےکرقانون سازاسمبلی کےوزیراعظم منتخب ہوئےتھے۔
نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیرفیصل ممتازراٹھورکاحلف اُٹھانےکےبعدقانون سازاسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ صحت کےنظام کوبہتربنائیں گے،عوام کووزیراعظم ہاؤس اوردفاترتک رسائی دیں گے، صرف عوام کی خدمت کیلئےآئےہیں،ہم عوام کےحقوق کاتحفظ کریں گے۔
پیدائش اور خاندانی پس منظر:
11اپرایل 1978کوراولپنڈی میں پیداہوئے،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممتاز راٹھورکےفرزندہیں۔
تعلیم:
ابتدائی تعلیم راولپنڈی سےحاصل کی،پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔
سیاسی کیریئر:
2006میں پہلی بارانتخابات میں حصہ لیا،2011میں پہلی باررکن قانون سازاسمبلی منتخب ہوئے،23مارچ 2017کوپی پی پی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل بنے،2021میں دوسری باررکن اسمبلی منتخب ہوئے،2023میں وزیرلوکل گورنمنٹ اینڈرورل ڈیولپمنٹ بنے۔















