آذربائیجان علاقائی امن اورترقی کیلئےپرعزم ہے،صدرالہام علیوف

0
29

آذربائیجان کےصدرالہام علیوف نےکہاہےکہ آذربائیجان علاقائی امن اورترقی کیلئےپرعزم ہے۔
باقومیں آذربائیجان کےیوم فتح کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے صدرالہام علیوف نےکہاہےکہ تقریب میں شریک تمام مہمانوں کوخوش آمدیدکہتاہوں ،ترکیہ اورپاکستان نےجس طرح ہماراساتھ دیااس کوکبھی فراموش نہیں کیاجائیگا، ترکیہ کےصدررجب طیب اردوان آج کی تقریب میں شریک ہیں،وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی تقریب میں شرکت پربہت خوشی ہے۔
صدرالہام علیوف نےمزیدکہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کےآذربائیجان سےاظہاریکجہتی پرمشکورہوں،رجب طیب اردوان کی حمایت اوراظہاریکجہتی پرشکرگزارہوں ،پاکستان اورترکیہ کےفوجی دستےتقریب میں خصوصی شریک ہیں،پاکستان اورترکیہ نےآذربائیجان کی بھرپورحمایت کی ۔ آذربائیجان علاقائی امن اور ترقی کیلئےپرعزم ہے۔

Leave a reply