بگ بیش لیگ میں بابراعظم کی عمدہ کارکردگی

0
5

بگ بیش لیگ سیزن 15 کے ساتویں میچ میں بابراعظم نے عمدہ کارکردگی سے شائقین کے دل جیت لیے۔
سڈنی سٹیڈیم میں کھیلےگئےبگ بیش لیگ سیزن 15 کے ساتویں میچ میں سڈنی تھنڈرز اور سڈنی سِکسرزکی ٹیمیں مدمقابل تھیں،مایانازبلےبازبابراعظم نے سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئےبگ بیش لیگ کیریئر کی پہلی نصف سنچری مکمل کر کے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔
بگ بیش لیگ میں ناکامی کےبعدبابراعظم نےاپنےبلےکاجادوچلادیا،بابر اعظم نے دباؤ کے عالم میں ذمہ دارانہ اور دلکش بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔مایانازبلےباز نے5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔ بابر کی اننگز میں کلاس، اعتماد اور تجربے کی جھلک نمایاں نظر آئی، جس نے ٹیم کے مجموعی اسکور کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
بابراعظم کی اننگز نے نہ صرف سڈنی سکسرز کی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا بلکہ مخالف بولرز پر بھی واضح دباؤ قائم رکھا۔بابراعظم 42گیندوں پر58رنزبناکرپویلین لوٹے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم پہلی بار بگ بیش لیگ میں شرکت کر رہے ہیں اور ابتدائی دو میچز میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave a reply