بنگلہ دیش عام انتخابات:ہم حکومت بنائیں گے،بی این پی کااعلان

0
5

بنگلہ دیش میں عام انتخابات میں کامیابی پر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی ( بی این پی )نےسوشل میڈیا پر اعلا ن کرتےہوئے کہاکہ ہم حکومت بنائیں گے۔
بنگلہ دیش کے13ویں پارلیمانی انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی ( بی این پی )نےمیدان مارلیا۔
بی این پی میڈیاسیل نےسوشل میڈیاپربیان جاری کیاکہ ہم حکومت بنائیں گے،اکثریت حاصل کرنے کے بعد حکومت بنانےجارہےہیں۔
بنگلہ دیش میڈیاکےمطابق اپوزیشن جماعتوں نےانتخابی شفافیت پرتحفظات کااظہار کردیا،بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نےاکثریت حاصل کرنےکادعویٰ کردیا۔
بنگلہ دیش میڈیاکےمطابق بنگلہ دیش کے13ویں پارلیمانی انتخابات میں 299 نشستوں پرانتخابات ہوئے جن کےغیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج مکمل ہوگئے۔
بنگلہ دیش میڈیا رپورٹ میں کہاگیاکہ غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق بنگلہ دیش میں عام انتخابات میں بی این پی نےدوتہائی اکثریت حاصل کرلی،بی این پی نے213نشستیں حاصل کرلیں جبکہ جماعت اسلامی 70نشستوں کےساتھ دوسری بڑی پارٹی بن گئی،بنگلہ دیش الیکشن میں 3آزادامیدواروں نےبھی کامیابی حاصل کرلی،دیگرجماعتوں نے12سیٹیں حاصل کیں۔
بنگلہ دیش میڈیاکےمطابق بنگلہ دیش میں 12کروڑ76لاکھ سےزائد ووٹرز نے حق رائےدہی استعمال کیا،بنگلہ دیش الیکشن میں ٹرن آؤٹ 60فیصدسے زائدرہا۔

Leave a reply