ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان بھی بنگلہ دیش کی حمایت میں میدان میں آگیا

بنگلہ دیش کا بھارت جاکرٹی20ورلڈکپ کھیلنےسےانکار،پاکستان کوبھی ٹی20ورلڈکپ میں شرکت پرنظرثانی کرناپڑ گئی ۔ محسن نقوی نے بورڈ کو ٹی20ورلڈ کپ میں شرکت کی تیاریوں سے روک دیا ۔
بنگلہ دیش کی میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست پرآئی سی سی انکا رکرچکاہے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کو لے کر سنگین صورت حال سامنے آ گئی ہے جس میں دونوں ممالک کے موقف نے آئی سی سی حکام کو مشکل انتخاب پر مجبور کر دیا۔بنگلا دیش نے آئی سی سی سے باضابطہ درخواست کی ہے کہ ان کے میچز سری لنکا یا دیگر محفوظ مقام پر منتقل کیے جائیں۔
پاکستان نے اس معاملے میں بنگلا دیش کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ کسی ملک کو دوسرے ملک پر دباؤ ڈالنے یا ڈرانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بنگلا دیش کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پاکستان بھی ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنی شرکت پر نظرِ ثانی کر سکتا ہے جو مسئلے کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ محسن نقوی نے بورڈ کو ٹی20ورلڈ کپ میں شرکت کی تیاریوں سے روک دیا ۔














