بسنت فیسٹیول: لاہور میں تین دن مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان

0
29

بسنت فیسٹیول،شہریوں اور سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری،پنجاب حکومت نے لاہور میں 6 سے 8 فروری تک مفت ٹرانسپورٹ چلانے کاباضابطہ اعلان کر دیا۔
یہ اقدام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری سے 6 فروری سے 8 فروری تک نافذ العمل رہے گا۔ اس فیصلے کا مقصد بسنت کے جشن کے دوران شہریوں کو محفوظ، آسان اور بلا معاوضہ سفری سہولیات فراہم کرنا اور شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موٹرسائیکل کے استعمال سے گریز کریں، کیونکہ پتنگ کے دھاگوں کے باعث موٹرسائیکل سواروں کو زیادہ خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، اس لیے موٹرسائیکل کی بجائے ماس ٹرانزٹ سسٹم استعمال کریں۔
انتظامیہ کے مطابق جمعہ 6 فروری کی صبح سے اتوار 8 فروری کی رات تک سفری سہولیات مکمل طور پر مفت ہوں گی، جن میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ذریعے روزانہ تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار مسافروں کو سفری سہولت فراہم کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ میٹرو بس سروس سے شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی میٹرو بس سروس مفت دستیاب ہو گی۔اسی طرح سپیڈو اور الیکٹرک بسیں، شہر کے 24 مخصوص روٹس پر 200 سے زائد فیڈر بسیں چلائی جائیں گی۔
اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے پہلی بار نجی رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جس کے تحت شہریوں کو مختصر فاصلے کیلئے 60 ہزار مفت کیب رائیڈز اور 6 ہزار مفت رکشہ سفر کیلئے فراہم کیے جائیں گے۔لاہور کےاہم بس روٹس کیلئےپنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے بسنت فیسٹیول کے موقع پر شہر کے تمام اہم علاقوں کو لبرٹی چوک اور دیگر تقریباتی مقامات سے منسلک کرنے کیلئے 24 مرکزی روٹس مقرر کیے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد بسنت کے دوران لاہور بھر میں محفوظ، آسان اور بلا معاوضہ سفر کو یقینی بنانا ہے۔

پنجاب حکومت نے لاہور میں بسنت کی رنگارنگ تقریبات کو مزید محفوظ اور آسان بنانے کے لیے 2 رائیڈ کمپنییاں ان ڈرائیو اور ینگو کے ساتھ ایک اہم معاہدہ کر لیا ہے۔معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں مجموعی طور پر 180,000 مفت رائیڈز پیش کریں گی جن میں سے ہر رائیڈ 8 کلومیٹر تک کی ہوگی۔ اس سروس میں رکشہ اور کیب دونوں شامل ہیں، شہری ایپ کے ذریعے بھی رائیڈ بک کر سکیں گئے اور وہ براہ راست سڑکوں سے بھی یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

Leave a reply