بسنت کی اجازت:لاہورہائیکورٹ میں ڈپٹی کمشنرکانوٹیفکیشن چیلنج

0
22

پنجاب میں بسنت کی اجازت کیلئے جاری کیا گیا ڈپٹی کمشنر لاہور کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
لاہورہائیکورٹ میں بسنت سےمتعلق متفرق درخواست وکیل اظہرصدیق کی جانب سےدائرکی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ ڈپٹی کمشنرنے7،6 اور8فروری کوبسنت کی اجازت کانوٹیفکیشن جاری کیا،لیکن گزشتہ چند روز کے دوران پتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک بچی اور نوجوان شدید زخمی ہوئے ہیں ،جبکہ پتنگ کی ڈور پھرنے کے واقعات سے ماضی میں قیمتی جانوں کا نقصان بھی ہو چکا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دے اور مرکزی درخواست کے حتمی فیصلے تک ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے ۔

Leave a reply