الیکشن کمیشن کا کنٹونمنٹ بورڈز میں وارڈز حد بندی کا تفصیلی شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نےچاروں صوبوں کے42کنٹونمنٹس بورڈمیں وارڈزحدبندی کاشیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کے 42 کنٹونمنٹس بورڈز میں وارڈز کی حد بندی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حد بندی کمیٹیوں کی تربیت اور انتظامی انتظامات 2 فروری تک مکمل کر لیے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق وارڈز کی ابتدائی فہرستیں 3 سے 4 مارچ تک تیار کی جائیں گی، جبکہ یہ فہرستیں 5 مارچ کو اعتراضات کے لیے شائع کی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وارڈز پر اعتراضات 6 سے 25 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
اسلام آباد میں اعتراضات پر فیصلے 8 اپریل تک نمٹا دیے جائیں گے، جبکہ حد بندی کے فیصلوں کی متعلقہ کمیٹیوں کو ترسیل 15 اپریل تک مکمل ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وارڈز کی حتمی فہرست 20 اپریل کو جاری کی جائے گی۔















