موسم میں بڑی تبدیلی: ملک بھر میں خنکی بڑھنے کی پیشگوئی

0
7

محکمہ موسمیات نے موسم میں بڑی تبدیلی کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میدانی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر ہونیوالی برفباری سے ملک بھر میں خنکی بڑھے گی۔

موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ اور چندمقامات پردھندمتوقع ہے ،سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اورسردرہےگا،گلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک رہنےکی توقع ہے،اُدھرآزادکشمیرمیں موسم سرد اور خشک رہنےکاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے احتیاطی تدا بیر اپنانے کی ہدایات جاری کی ہیں اور شمالی علاقہ جات کی طرف سفر کرنیوالے سیاحوں کو خاص طور پر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply