سونےکی قیمت میں بڑااضافہ

کاروباری ہفتےکےپہلےروزسونےکی قیمت میں مقامی وعالمی مارکیٹ میں بڑا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگر مہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھرکی مقامی مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل فی تولہ سونےکی قیمت میں 3900 روپےکااضافہ ہونےسےفی تولہ قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 962 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3343 روپے اضافے سے 4 لاکھ 8 ہزار 60 روپے ہوگئی ۔اُدھر چاندی کی فی تولہ قیمت 70 روپےاضافے سے 7524 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 39 ڈالرز بڑھ کر 4532 فی اونس ہوگیا۔















