بلیوسکائی صارفین 40 ملین سے متجاوز، نیا’’ڈس لائیک‘‘ فیچر متعارف

0
20

سوشل میڈیا صارفین کیلئے اہم خبر،بلیوسکائی کے صارفین 40 ملین سے متجاوز، نیاڈس لائیک فیچر متعارف،ڈی سینٹرلائزڈ سوشل نیٹ ورک بلیو سکائی نے صارفین کی تعداد 40 ملین سے تجاوز کرنے کے بعد نیا ڈس لائیک فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا، جس کا مقصد صارفین کے فیڈ اور مواد کی درجہ بندی کو بہتر بنانا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر صارفین کو اُن پوسٹس کی نشاندہی کرنے کی سہولت دے گا، جنہیں وہ اپنی فیڈ میں دوبارہ دیکھنا نہیں چاہتے۔ اس سے پلیٹ فارم کا الگورتھم صارفین کی ترجیحات کو سمجھنے اور متعلقہ مواد کو سامنے لانے میں مدد حاصل کرے گا۔
بلیو سکائی نے واضح کیا ہے کہ نیا فیچر منفی رویوں کو فروغ دینے کی بجائے فیڈ کی شخصی نوعیت بڑھانے کیلئے تیار کیا گیا ہے، جس کامقصد ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جہاں بات چیت دلچسپ، حقیقی اور بااحترام ماحول میں ہو۔ڈس لائیک کے ساتھ بلیو سکائی نئے فیچرز جیسے سوشل نیبرہڈز، ڈیزائن اپ ڈیٹس اور ریپلائی سسٹم میں بہتری پر بھی کام کررہا ہے۔
سوشل نیبرہڈز کے تحت اُن صارفین کی پوسٹس کو ترجیح دی جائے گی، جو ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ ربط رکھتے ہیں۔

Leave a reply