میلبورن اسٹارزکیلئے دستیاب ہوں، اس سال جیتنے کی کوشش کریں گے، حارث رؤف

پاکستانی باؤلرحارث رؤف نےکہاہےکہ میلبورن اسٹارز کے لیے مکمل دستیاب ہوں، اس سال جیتنے کی کوشش کریں گے۔
میلبورن اسٹارزکےکھلاڑی حارث رؤف کا پریس کانفرنس کرتےہوئےکہناتھاکہ ایشیامیں شائقین کرکٹ بگ بیش کےلئےکافی پرجوش ہیں،بگ بیش میں پاکستانی کھلاڑی ٹاپ کیٹیگری میں شامل ہوئےہیں،بابراعظم اورمحمدرضوان کےخلاف باؤلنگ کراناہمیشہ اچھالگتاہے۔
حارث رؤف کامزیدکہناتھاکہ آسٹریلین کنڈیشنزمیں باؤلنگ کرواناچیلنجنگ ہیں،بابراعظم ورلڈکلاس کھلاڑی ہیں،جلدآؤٹ کرنےکی کوشش کروں گا،کسی کھلاڑی کوبگ بیش میں کھیلنےکےلئےتجویزنہیں دی ،بگ بیش میں پہلی باراتنےزیادہ پاکستانی کھلاڑی ایک ساتھ نظرآرہےہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ بگ بیش پاکستانی کھلاڑیوں کےلئےسیکھنےکاموقع ہے،میلبورن اسٹارزکوفالوکرتاہوں،اس سال جیتنےکی کوشش کریں گے،میلبورن اسٹارزکےلئےبگ بیش کےلئےمکمل دستیاب ہوں۔















