ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں ہیں،وزیراعظم

0
7

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ہم ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نےسوشل میڈیاسائٹ ایکس سابق (ٹوئٹر)پراپنےپیغام میں لکھاکہ پاکستان ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ خطے میں کشیدگی کے فوری خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے باعث ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے، جبکہ ایران اور دیگر برادر اسلامی ممالک کی معیشت اور املاک کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔ وزیراعظم نے سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ترکیہ اور مصر کے تعاون کو سراہا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں پر اعتماد کے اظہار پر وہ شکریہ ادا کرتے ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ملاقاتیں کیں، جن میں انہوں نے مہمانوں کو پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

Leave a reply