ذاتی مفادات کیلئےجوعمارتیں قائم کرتےہیں لوگ انہیں غلامی کی یادگار سمجھتے ہیں، بیرسٹرگوہر

0
9

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کیلئےجوعمارتیں قائم کرتےہیں لوگ انہیں غلامی کی یاد گار سمجھتے ہیں۔
قومی اسمبلی کااجلاس سپیکرایازصادق کی زیرصدارت جاری ہے،جس میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے27ویں آئینی ترمیم کابل منظوری کےلئےپیش کیا، اس  موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج اور شور شرابہ جاری ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرکاکہناہےکہ سربراہ باہرملک میں بیٹھ کرترامیم کرارہےہیں،اس ترمیم کوہم ’’باکوترامیم‘‘کہتےہیں،آئین میں ترمیم ایک حساس معاملہ ہوتا ہے،آج جمہوریت کیلئےسوگ کادن ہےاورجمہوریت دفن کرنےکیلئےآگےبڑھ رہے ہیں، پی ڈی ایم ون کی حکومت جب آئی توسب سےپہلے نیب آرڈیننس میں ترامیم کرلیں۔
بیرسٹرگوہرکامزیدکہناہےکہ کیاآپ پیش ہوکرنہیں کہہ سکتےکہ میں بےگناہ ہوں،کیسزختم کراکرسائیڈپر ہوگئے،ذاتی مفادات کیلئےجوعمارتیں قائم کرتےہیں لوگ انہیں غلامی کی یادگارسمجھتےہیں،آئین وقانون کےسامنےجوابدہ ہوناہی جمہوریت ہے،قانون کےسامنےجوابدہ ہوناہی قانون کی بالادستی ہوتی ہے۔

Leave a reply