مدینہ میں عمرہ زائرین کی بس اورآئل ٹینکرمیں تصادم:42افرادجاں بحق

0
5

مدینہ منورہ میں عمرہ زائرین کی بس اورآئل ٹینکرمیں تصادم کےنتیجےمیں 42افرادجاں بحق ہوگئے۔
عرب میڈیاکےمطابق پیرکےروزبھارتی عمرہ زائرین کی بس مکہ سےمدینہ جارہی تھی کہ راستےمیں آئل ٹینکرسےٹکراگئی جس کےبعددونوں کوآگ لگ گئی۔
عرب میڈیاکاکہناہےکہ بس میں تقریباً 42 سے 45 افراد سوار تھےجن کاتعلق بھارتی شہرحیدرآبادسےتھاان عمرہ زائرین میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے بعد بھڑکنےوالی آگ کےباعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔
عرب میڈیاکےمطابق حادثےکےبعدامدادی کارروائیاں کرتےہوئے جاں بحق اورزخمی افرادکوقریبی ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں پرآتشزدگی کےباعث جاں بحق افرادکی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہے۔

Leave a reply