بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ کیساتھ تنازع کی حقیقت بتا دی

0
8

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ساتھی اداکار جاوید شیخ کے ساتھ حالیہ تنازع پر پہلی بار کھل کر بات کرتے ہوئے اصل صورتحال واضح کر دی ہے۔
بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب ولاگ میں بتایا کہ رمضان کے دوران شوبز شخصیات کے درمیان مختلف تنازعات سامنے آئے، اور اسی عرصے میں وہ بھی ایک ایسے معاملے کا حصہ بن گئیں جس نے مداحوں کو حیران کیا۔ ان کے مطابق یہ معاملہ ایک ایسے دوست کے ساتھ پیش آیا جن سے ان کی برسوں پرانی دوستی اور خوشگوار تعلق رہا ہے۔
اداکارہ نے وضاحت کی کہ یہ دراصل ایک معمولی بات تھی جو شاید جاوید شیخ کو ناگوار گزری، تاہم اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ان کے تعلقات خراب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عید کے موقع پر دونوں اکٹھے تھے اور خوشگوار وقت گزارا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاملہ اتنا سنگین نہیں تھا جتنا سوشل میڈیا پر پیش کیا گیا۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ دوستوں کے درمیان اختلافات معمول کی بات ہیں، مگر آج کل سوشل میڈیا معمولی معاملات کو بھی بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے اور چھوٹی بات کو بڑا تنازع بنا دیتا ہے۔ ان کے مطابق اسی وجہ سے اب نجی معاملات بھی عوام تک پہنچ جاتے ہیں۔
اداکارہ نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ سنی سنائی باتوں پر یقین کرنے کے بجائے حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کریں، کیونکہ ہر تنازع اتنا بڑا نہیں ہوتا جتنا دکھائی دیتا ہے۔

Leave a reply