ریاستی اداروں کی ساکھ متاثرکرنےکاکیس: سہیل آفریدی کےوارنٹ گرفتاری جاری

0
6

عدالت نےریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اورساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس کے سینئرسول جج عباس شاہ نےسہیل آفریدی کیخلاف درج مقدمے کی سماعت کی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کی عدم حاضری پرعدالت نےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتےہوئےسہیل آفریدی کوگرفتارکرکےپیش کرنےکاحکم دیا۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی مزیدسماعت 10فروری تک ملتوی کردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کیخلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اورساکھ متاثر کرنے کےباعث پیکا ایکٹ کےتحت این سی سی آئی اےنےمقدمہ درج کررکھاہے۔

Leave a reply