سی سی ڈی نےپنجاب بھرمیں جرائم کےاعدادوشمارجاری کردئیے

0
7

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ(سی سی ڈی)نےپنجاب بھرمیں جرائم کےاعدادوشمارجاری کردئیے۔

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)پنجاب میں اپریل 2025 میں پولیس آرڈیننس 2002 میں ترمیم کے ذریعے وجود میں آیا، جس کا مقصد زمینوں پر قبضے، بھتہ خوری، اغوا اور منظم گینگ جیسے ہائی پروفائل جرائم کی تحقیقات اور روک تھام کرنا ہے، اور اس کی قیادت ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ کر رہے ہیں۔
سی سی ڈی کےوجود میں آنےکےبعدپنجاب بھرمیں جرائم کی شرح میں  بڑی حدتک کمی ہوئی۔
سی سی ڈی کےاعدادوشمارکےمطابق صوبےمیں قتل کےکیسزمیں43فیصدکمی دیکھی گئی،اکتوبر2024میں 452قتل کےواقعات رونما ہوئے جو اکتوبر 2025 میں کم ہوکر255رہ گئے،پنجاب بھرمیں ڈکیتی کےواقعات میں72فیصدکی نمایاں کمی ہوئی،ڈکیتی واردتیں نومبر 2024میں101سےکم ہوکرنومبر 2025 میں صرف 28رہ گئیں،اسی طرح راہزنی کےمقدمات میں بھی 66فیصد کی خاطر خواہ کمی دیکھی گئی،ستمبر2024میں راہزنی کی 6242واردتیں کم ہوکر ستمبر2025میں 2471پرآگئیں۔
سی سی ڈی کےاعدادوشمارکےمطابق گاڑیاں چھیننےکےواقعات میں92فیصدکی حیران کن کمی دیکھنےمیں آئی،نومبر2024میں گاڑی چھیننےکے12واقعات تھےجونومبر2025میں صرف ایک رہ گیا،موٹرسائیکل چھیننےکےواقعات میں 63فیصدکمی ہوئی،نومبر 2024 میں1127موٹرسائیکلیں چھینی گئیں جوکم ہوکر 2025میں460رہ گئیں۔
سی سی ڈی کےڈیٹامیں کہاگیاکہ گاڑی چوری کی وارداتوں میں 71فیصدکمی ہوئی،گاڑی چوری کی وارداتیں 112سےکم ہوکر32 ہوگئیں،موٹرسائیکل چوری کےواقعات میں بھی پنجاب بھرمیں 47فیصدکمی ہوئی،موٹرسائیکل چوری نومبر 2024میں6828سےکم ہوکرنومبر2025میں3616رہ گئے۔
حکام کاکہناہےکہ جرائم کے اعدادوشمارمیں نمایاں کمی سی سی ڈی کی کامیاب حکمت عملی کی بدولت ممکن ہوئی۔

Leave a reply