چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پی ایس ایل فرنچائزز کیلئے بڑے انعامات کا اعلان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نےپاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل )فرنچائزز کیلئے بڑے انعامات کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیاپرجاری بیان میں محسن نقوی کاکہناتھاکہ پاکستان سپرلیگ کے آنے والےایڈیشن میں پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے انعام کا اعلان کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
اُن کاکہناتھا پی ایس ایل کی گروتھ پر فرنچائزز کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو5لاکھ ڈالرزانعام دیاجائےگاجبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو3 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا۔کرکٹ ڈیولپمنٹ پربہترین کام کرنیوالی فرنچائزکو2لاکھ ڈالرزملیں گے۔















