موسم میں تبدیلی: فضا میں خنکی کا احساس بڑھ گیا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

موسم میں تبدیلی، فضا میں خنکی کا احساس بڑھ گیا ۔محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کےچند میدانی علاقوں میں ہلکی دھندچھائےرہنے کی توقع بھی ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنےکاامکان ہے،جبکہ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ رہنےکی توقع ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں موسم خشک اور سردرہنےکاامکان ہے، مری،گلیات میں موسم خشک اورسردرہنےکی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کہناہےکہ بلوچستان میں موسم خشک اورسردرہےگا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنےکاامکان ہے،خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکی توقع ہے،اُدھرگلگت بلتستان میں موسم خشک اورسردرہنےکاامکان ہے۔















