چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

جسٹس طارق جہانگیری نےاسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس سرفراز ڈوگر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سےرجوع کرلیا۔
جسٹس طارق جہانگیری نےچیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس سرفرازڈوگرکیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائرکردی۔
جسٹس طارق جہانگیری نےشکایت میں لکھاکےچیف جسٹس سرفرازڈوگر نے زیر التواکیس پرمجھ سےبات کی ،چیف جسٹس سرفرازڈوگرنےکیس کی جلدسماعت کادباؤتسلیم کیا۔
شکایت کےمتن میں کہاگیاکہ چیف جسٹس کیس پربات کرکےمس کنڈکٹ کےمرتکب ہوئے،چیف جسٹس سرفرازڈوگرنےملاقات کیلئےبلایااورجعلی ڈگری کیس پربات کی،چیف جسٹس سرفرازڈوگرنےکہامجھ پردباؤہےآپ مستعفی ہوجائیں۔
شکایت کےمتن میں مزیدکہاگیاکہ زیرالتوامقدمےپربات اورمستعفی ہونےکامشورہ دینامس کنڈکٹ ہے۔
شکایت میں استدعاکی گئی کےجسٹس سرفرازڈوگرکیخلاف کارروائی کرتےہوئے عہدےسےبرطرف کیاجائے۔















