جوڈیشل کمیشن اجلاس آج، لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج منعقدہوگا۔
اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مستقل تقرری کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ اور اٹارنی جنرل آف پاکستان شرکت کریں گے۔
اجلاس میں جن ججزکی مستقلی پرغورہوگا،ان میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر، جسٹس سید احسن رضاکےنام شامل جبکہ جسٹس ملک جاوید اقبال،جسٹس جوادظفرکی مستقلی پرغور ہوگاجسٹس خالداسحاق ،جسٹس ملک اویس خالداورجسٹس چوہدری سلطان کی مستقلی پرغورکیاجائےگا۔















