وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی کراچی آمد، سعید غنی نےاستقبال کیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کا کراچی پہنچنےپرسندھ کےصوبائی وزیر سعید غنی نےاستقبال کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کاکراچی ایئرپورٹ پرسندھ کےصوبائی وزیر سعیدغنی نےاستقبال کیا،انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔
کراچی ایئرپورٹ کےاطراف میں ٹریفک جام ہونےکی وجہ سےپی ٹی آئی کےکارکن سہیل آفریدی کے استقبال کےلئے ایئرپورٹ پرنہ پہنچ سکے۔
واضح رہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی 9 تا 12 جنوری تک کراچی کا دورہ کریں گے۔اس دورےکےدوران سہیل آفریدی اہم سیاسی ملاقاتیں بھی کرینگےاورمزارقائدپرجلسےسےخطاب بھی کرینگے۔
خیال رہےکہ اس سےقبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانےپنجاب کا دورہ کیا تھا جس دوران پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سہیل آفریدی کے دورے کے موقع پر سڑکیں بند کرائی تھیں۔















