وزیراعلیٰ مریم نوازنے’’ویسٹ ٹوویلیو‘‘پراجیکٹ کیلئےپلان طلب کرلیا

0
6

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے’’ویسٹ ٹوویلیو‘‘پراجیکٹ کیلئےجنوری تک پلان طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس منعقدہواجس میں اہم  فیصلے کیے گئے ،اجلاس میں ستھراپنجاب کے حوالے سے بریفنگ  دی  گئی اورمزیدجدت لانےکافیصلہ بھی کیاگیا۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں اب کوڑےکرکٹ سےبھی انرجی پیدا کی جائےگی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے’’ویسٹ ٹوویلیو‘‘پراجیکٹ کیلئےجنوری تک پلان طلب کرتےہوئے ستھراپنجاب کی گاڑیوں کوالیکٹرک وہیکل متعارف کرانےکاحکم دیا۔
اجلاس میں بتایاگیاکہ پنجاب کےہرگلی کوچےمیں اب اتوارکوبھی صفائی ہوگی،صوبے میں کمرشل ایریاز اورسڑک پرکوڑاکرکٹ پھیلانے والوں پر جرمانے ہونگے۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پنجاب میں پہلی مرتبہ اتوارکوبھی صفائی کےلئے عملہ تعینات کیاجائےگا۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ صفائی کااتنابڑانظام کسی معجزے سے کم نہیں ،شہروں اوردیہات کی صفائی کاجامع نظام برسوں پہلےبنناچاہیے،زیروسےآغازکیاوقت کےساتھ ساتھ ستھراپنجاب پراجیکٹ میں بہتری لارہےہیں،صوبےبھرمیں ستھراپنجاب پرعوام کی طرف سے اچھے کام کامثبت فیڈبیک آرہاہے۔

Leave a reply