طلباکی موجیں!حکومت نےموسم سرماکی تعطیلات بڑھادیں

طلبا کی موجیں!سردی کی شدت میں اضافہ ہونےپرحکومت نےموسم سرماکی تعطیلات بڑھادیں۔
سردی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہاہےجس کےباعث پنجاب حکومت نےصوبے کےتعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھادیں۔
صوبائی وزیرتعلیم راناسکندرحیات کاکہناہےکہ عوام سےمشاورت کےبعداب تعلیمی ادارے19جنوری سےکھلیں گے،فیصلہ موسم کی شدت اورطلباکی صحت کومدنظررکھتےہوئےکیاگیا۔
اُن کامزیدکہناہےکہ عوامی سروےمیں87فیصدافرادنےچھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائےدی،جبکہ 13فیصدافرادنے12جنوری کےحق میں رائےدی ۔
واضح رہےکہ پنجاب میں موسم سرماکی تعطیلات22ڈسمبر سےلےکر12جنوری تک تھی ۔جن میں اب اضافہ متوقع ہے۔















