گل پلازہ میں آگ بچےکےہاتھوں لگی:تحقیقاتی رپورٹ میں ہوشرباانکشافات

کراچی کےگل پلازہ میں آگ بچےکےہاتھوں فلاورشاپ میں لگی،تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔
کمشنرکراچی نےگل پلازہ کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی،کمشنرکراچی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کریں گے،رپورٹ کمشنرکراچی اورایڈیشنل آئی جی پرمشتمل کمیٹی نےتیارکی۔
ذرائع کےمطابق رپورٹ میں آگ لگنےکی وجوہات اورآگ بجھانےسمیت ریسکیوسےمتعلق تفصیلات شامل ہیں۔متاثرین ،عینی شاہدین،ریسکیوسےمتعلق حاصل معلومات درج کی گئی ہیں۔
تحقیقاتی رپورٹ میں کہاگیاکہ گل پلازہ میں آگ رات10بجکر15منٹ پرلگی ،رات10بجکر26منٹ پرفائر بریگیڈکوآگ کی اطلاع ملی، پہلا فائرٹینڈر 11 منٹ میں جائےحادثہ پہنچا،پہلافائرٹینڈر10بجکر37منٹ پرگل پلازہ پہنچا ،ڈپٹی کمشنرجنوبی 10بجکر30منٹ پرگل پلازہ پہنچے۔ ریسکیو 1122 کا عملہ 10 بجکر53 منٹ پرگل پلازہ پہنچا۔
رپورٹ میں انکشاف کیاگیاکہ گراؤنڈفلورپرموجودبچےکےہاتھوں فلاورشاپ میں آگ لگی،آگ تیزی سے پھیلی اورایئرکنڈیشن کےڈک کی طرف سےپھیلی ،آگ لگنےسے79اموات ہوئی ہیں،زیادہ تراموات گل پلازہ کےمیزنائن فلورپرہوئیں۔















