چین سے ارجنٹینا تک:دنیا کی طویل ترین پرواز کا ریکارڈ

0
7

چین سے ارجنٹینا تک 29 گھنٹے کا سفر،دنیا کی طویل ترین پرواز کا ریکارڈ بن گیا۔
چین ایسٹرن ایئرلائنز کی یہ پرواز شنگھائی سے روانہ ہو کر ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس پہنچتی ہے، تاہم راستے میں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں مختصر قیام کیا جاتا ہے، جہاں طیارے کو ایندھن فراہم کیا جاتا ہے اور عملہ تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس طرح یہ پرواز اگرچہ نان سٹاپ نہیں، لیکن دورانیے کے لحاظ سے دنیا کی طویل ترین کمرشل پرواز ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق افتتاحی پرواز 4 دسمبر کو شنگھائی سے روانہ ہوئی اور مقررہ وقت سے کچھ پہلے بیونس آئرس پہنچ گئی، یہ روٹ تقریباً 12 ہزار 400 میل پر محیط ہے، جو زمین کے نصف گھیرے کے برابر فاصلہ بنتا ہے۔
ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق اس نئی پرواز سے ایشیا اور جنوبی امریکا کے درمیان سفری خلا کم ہوگا اور 3 براعظموں کو جوڑنے والا ایک نیا فضائی راستہ قائم ہوگا۔یہ پرواز جدید ترین بوئنگ طیارے کے ذریعے ہفتے میں دو بار چلائی جا رہی ہے۔

Leave a reply