چینی صدرکی فن لینڈکےوزیراعظم سےملاقات:توانائی کی منتقلی،زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

0
5

چین کے صدر شی جن پنگ نے فن لینڈ کے وزیراعظم پیٹری اورپوسے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے توانائی کی منتقلی، سرکلر اکانومی، زراعت، جنگلات اور سائنسی و تکنیکی جدت طرازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں فن لینڈ کے وزیراعظم پیٹری اورپوسے ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی صدر نے فن لینڈ کے کاروباری اداروں کو چین میں آزادانہ طور پر کام کرنے کی دعوت دی۔ اور اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ چین عالمی نظام کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے فن لینڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
دونوں رہنماؤں نے توانائی کی منتقلی، سرکلر اکانومی، زراعت، جنگلات اور سائنسی و تکنیکی جدت طرازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین اور فن لینڈ کو باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دے کر مشترکہ فوائد حاصل کرنے چاہئیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فن لینڈ، چین اور یورپی یونین کے تعلقات کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کرے گا۔

Leave a reply