شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا

0
8

شہر قائدکراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا۔
روشنیوں اور ساحلوں کے شہر کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت اور ایئر کوآلٹی انڈیکس 251 ریکارڈ ہوا۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ 151 سے 200 انڈیکس مضر صحت ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق201 سے 300 انتہائی مضر جبکہ 301 سے اوپر ایئر کوالٹی انڈیکس کو خطرناک آلودگی قرار دیا جاتا ہے، لہٰذا ساکنان ِ کراچی کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگانے جیسی ہدایات دی گئی ہیں۔

Leave a reply