وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نےگورنرکےپی پر خیبرپختونخواہاؤس میں داخلے پر پابندی ختم کر دی

0
13

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نےگورنرفیصل کریم کنڈی کے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں داخلے پر پابندی ختم کر دی۔
ذرائع کاکہناہےکہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا ہاوس میں رہنے کی اجازت دے دی گئی، فیصل کریم کنڈی دو دن قبل خیبرپختونخوا ہاوس بھی آئے تھے ،گورنر نے انیکسی کا معائنہ کیا گزشتہ رات گورنر انیکسی کی صفائی بھی کردی گئی۔
‏علی امین گنڈا پور اور فیصل کریم کنڈی کی لڑائی کے بعد گورنر خیبرپختونخوا ہاوس چھوڑ چکے تھے، علی امین گنڈا پور نے فیصل کریم کنڈی پر خیبر پختونخواہ ہاؤس داخلے پر پابندی لگائی تھی۔علی امین گنڈا پور کی وزارت اعلیٰ کے منصب سے فارغ ہوتے ہی گورنر کو اجازت مل گئی۔

Leave a reply