سردی، برفباری اور بارشیں، محکمہ موسمیات کا نیا الرٹ جاری

0
18

سردی، برفباری اور بارشیں، محکمہ موسمیات نےنیا الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سے کشمیر تک سردی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔دوسری طرف ملک بھر میں اس وقت خشک اور سرد موسم برقرار ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
اُدھر روشنیوں اور ساحلوں کے شہر کراچی میں گزشتہ رات سے سرد ہواؤں کا راج ہے، جس کے سبب درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ خشک موسم کے ساتھ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے۔بیشتر وقت شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں اور کم سے کم پارہ 14 ڈگری سینٹی گریڈتک گر سکتا ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ صوبہ سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان بھی ہے۔

Leave a reply