ملک بھرمیں سردی کی شدت میں اضافہ،پنجاب کےبعض شہروں میں دھندکاامکان

0
11

محکمہ موسمیات نےملک بھرمیں سردی کی شدت میں اضافہ ہونےسے دن میں موسم خشک اور سرد رہنے جبکہ پنجاب کےبعض شہروں میں دھندکی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں شبانہ سردری کا زور بڑھ گیا ہے، جبکہ دن کے اوقات میں سورج کرنیں پھیلنے سے موسم خشک اور سرد محسوس ہوتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بارشیں متوقع نہیں ، جبکہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں سموگ کا روگ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ اور چندمقامات پردھندمتوقع ہے ،سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اورسردرہےگا،گلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک رہنےکی توقع ہے،اُدھرآزادکشمیرمیں موسم سرد اور خشک رہنےکاامکان ہے۔

Leave a reply