پاکستانی طلباکیلئےسعودی عرب میں مکمل فنڈڈ ریسرچ پروگرام کا موقع

0
6

پاکستانی طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری ،سعودی عرب میں مکمل فنڈڈ ریسرچ پروگرام میں شمولیت کاسنہری موقع ہاتھ آ گیا۔
سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAUST) نے اپنے 2026 کے وزٹنگ سٹوڈنٹ ریسرچ پروگرام (VSRP) کیلئے پاکستانی طلبا کی درخواستیں طلب کر لیں۔ پاکستانی طلبا کیلئے مملکت میں عالمی معیار کی تحقیق کا ایک شاندار موقع دستیاب ہے۔ یہ مکمل طور پر فنڈڈ انٹرن شپ ہر ماہ ایک ہزار ڈالر وظیفہ فراہم کرے گی، جبکہ اس کے ساتھ آمد و رفت کا ہوائی ٹکٹ، رہائش، ہیلتھ انشورنس، ویزا سپورٹ اور جدید ترین تحقیقی سہولیات تک مکمل رسائی بھی شامل ہوگی۔
یہ پروگرام انڈرگریجویٹ اور ماسٹرز کے اُن طلبا کیلئے مخصوص ہے، جو کمپیوٹر سائنس، انجینئرنگ، انرجی سٹڈیز، ماحولیاتی سائنس اور حیاتیاتی علوم شامل ہیں۔منتخب امیدواروں کو عالمی شہرت یافتہ اساتذہ کی سرپرستی میں کام کرنے کا موقع ملے گا، جہاں وہ عملی تحقیق کا قیمتی تجربہ حاصل کریں گے، جبکہ پروگرام کے دوران انہیں مکمل مالی اور پیشہ ورانہ معاونت فراہم کی جائے گی۔
یہ انٹر ن شپ پاکستانی طلبا کیلئے ایک منفرد اور باوقار پلیٹ فارم ہے، جو انہیں اپنی تحقیقی صلاحیتیں نکھارنے، بین الاقوامی روابط قائم کرنے اور جدید لیبارٹریز میں کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے،تاکہ وہ سائنس، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے میدان میں اعلیٰ اور کامیاب کیریئر کی بنیاد رکھ سکیں۔

Leave a reply