آئین واضح الفاظ میں خواتین کی عزت وتکریم کی ضمانت دیتا ہے، وزیراعظم

0
24

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ آئین پاکستان بڑےواضح الفاظ میں خواتین کی عزت وتکریم کی ضمانت دیتاہے۔
خواتین پرتشددکےخاتمےکےعالمی دن پراپنےپیغام میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھاکہ یہ دن خواتین کیخلاف تشددکےخاتمےکیلئےمتحدہونےکےتحت منایا جارہا ہے ، خواتین تشددکےمکمل انسدادکیلئے کثیرالجہتی حکمت عملی اپنانےکی ضرورت ہے، متاثرہ خواتین سےہمدردی اورمعاشرےکےاستحصالی نظام کی اصلاح شامل ہے،خواتین کیخلاف تشددانسانیت،بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ آئین پاکستان بڑےواضح الفاظ میں خواتین کی عزت وتکریم کی ضمانت دیتاہے،حکومت عالمی سطح پرخواتین پرتشددکےخاتمےکےعالمی معاہدہ کوتسلیم کرتی ہے،حکومتی سطح پرخواتین کےحقوق کےتحفظ کیلئےاقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ حکومت تشددسےمتاثرہ خواتین کیلئےادارہ جاتی امدادکویقینی بنانےکی کوشش کررہی ہے،تشددسےمتاثرہ خواتین کی مالی اورقانونی امدادکےلئےبھی کام کیاجارہا ہے، حکومت خواتین کےقانونی تحفظ اورانصاف تک رسائی کیلئےبھی کوشاں ہے۔

Leave a reply