27ویں آئینی ترمیم پرمشاورتی عمل جاری

وزیراعظم شہبازشریف کا حکومتی اتحادی جماعتوں کےساتھ 27ویں آئینی ترمیم پرمشاورتی عمل جاری ہے۔
27ویں آئینی ترمیم پرمشاورت کےلئےوزیراعظم شہبازشریف کےساتھ خالدمقبول کی قیادت ایم کیوایم وفدکی ملاقات ہوئی،جس میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری،وفاقی وزیرمصطفیٰ کمال شامل تھے،جبکہ ارکان قومی اسمبلی فاروق ستار،جاویدحنیف،امین الحق اورخواجہ اظہارالحسن بھی وفدکاحصہ تھے۔حکومت کی طرف سے ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق ،وزیردفاع خواجہ آصف موجود تھے ،وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ،احدچیمہ ،عطاتارڑ،طارق فضل اورراناثنااللہ بھی شریک تھے۔
ذرائع کاکہناہےکہ ایم کیوایم کو27ویں ترمیم پراعتمادمیں لیاگیا،مختلف شقوں پرتجاویزبھی دی گئیں، وزیراعظم شہبازشریف نے ایم کیو ایم وفدکوبلدیاتی آئینی ترمیمی بل شامل کرنےکی یقین دہانی کرائی،آئینی ترمیم بل کوشامل کرکےکمیٹی میں بھیجاجائیگا،وزیراعظم نے ایم کیوایم کویہ بھی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع نےبتایاکہ وزیراعظم نے ایم کیوایم کےبلدیاتی آئینی ترمیمی بل کی حمایت اورسپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔حکومتی وفداس حوالےسےدیگراتحادیوں سےبھی بات کرےگا۔
ذرائع کاکہناہےکہ دوسری جانب چودھری سالک کی قیادت میں ق لیگ کےوفدنےبھی وزیراعظم شہبازشریف سےملاقات کی،وزیراعظم نے27ویں آئینی ترمیم پرق لیگ کواعتمادمیں لیا۔















