عدالت نےکائٹ فلائنگ آرڈیننس پرفوری عملدرآمدروکنےکی استدعا مسترد کردی

0
8

عدالت نےکائٹ فلائنگ آرڈیننس پرفوری عملدرآمدروکنےکی استدعامستردکردی۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس ملک اویس خالدنےشہری منیراحمدکی درخواست پر کائٹ فلائنگ آرڈیننس کے خلاف سماعت کی۔
عدالت نےدرخواست گزارکی کائٹ فلائنگ آرڈیننس پرفوری عملدرآمدروکنےکی استدعامستردکردی۔
جسٹس ملک اویس خالدنےکہاکہ لوگوں کی جانوں کی حفاظت بہت ضروری ہے،پتنگ بازی چین میں ڈھائی ہزارسال پہلےشروع ہوئی،پوری دنیامیں کائٹ فلائنگ ہوتی ہےمگرسیفٹی بہت ضروری ہے۔
عدالت نے سرکاری وکیل کو22دسمبرکوہدایت لیکررپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی مزیدکارروائی ملتوی کردی۔

Leave a reply