عمران خان کیخلاف9مئی اوردیگر5کیسز: عدالت نے ضمانت میں توسیع کردی

0
11

عدالت نےبانی پی ٹی آئی عمران خان اوربشریٰ بی بی کےخلاف9مئی اور دیگر 5کیسزمیں ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کردی۔
اسلام آبادکےایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمدافضل مجوکانےبانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف9مئی اوردیگر5کیسزکی سماعت کی۔
عدالت نے9مئی سمیت دیگر5مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری سےروک دیا۔23دسمبرتک متعلقہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری سےورک دیاگیا۔
عدالت نےعمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کردی۔
عدالت نےہدایت کی کہ اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کوعدالت میں یابذریعہ ویڈیولنک پیش کیاجائے۔

Leave a reply