عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ،سونےکےنرخ گرگئے

0
12

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ جبکہ سونےکےنرخ گرگئے۔
امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 37سینٹ کےاضافے سے 58.86 ڈالر ہوگئی ،جبکہ برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت42سینٹ کے اضافے سے63.13 ڈالرریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سوناایک فیصدکمی سے 4ہزار 151ڈالرمیں فروخت ہوا۔
دوسری جانب بٹ کوائن ایک لاکھ ڈالرکی حدسےگرگیا ،99ہزار 700ڈالر پرٹریڈنگ رہی ،دوسری بڑی کرپٹوکرنسی ایتھریم کی قدر193ڈالرگرگئی جس کےبعد ایتھریم کی قیمت3ہزار230ڈالرپرآگئی۔

Leave a reply