عالمی منڈی میں خام تیل پھرمہنگا،برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی

0
6

عالمی منڈی میں خام تیل پھرمہنگاہونےسےبرینٹ کروڈ آئل کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔
انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (IEA) کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کےباعث بین الاقوامی منڈی میں سپلائی میں رکاؤٹ پیداہورہی ہے۔
مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال کےباعث عالمی منڈی میں خام تیل پھر 10 فیصد مہنگاہوگیا،جس سے برطانوی خام تیل کی قیمت 9.29 ڈالر اضافےکے بعد 101.3 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 9.02 ڈالر اضافے کے بعد 96.27 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
یاد رہے کہ ایران جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عالمی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے 400 ملین بیرل تیل جاری کرنےکا اعلان کیا تاہم اس اعلان کے باوجود خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

Leave a reply