جنگ کا31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے

0
8

جنگ کے31ویں روزامریکااوراسرائیل نےایران کے تبریز میں پیٹروکیمیکل پلانٹ کو نشانہ بنایا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے ایک حملے میں تبریز پیٹروکیمیکل کمپنی کے ایک یونٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ ریسکیو اور آپریشنل ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ کسی خطرناک، زہریلے یا آلودگی پھیلانے والے مادے کے اخراج کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب ایران نے نیوی کمانڈر علی رضا تنگسری کی شہادت کی تصدیق کر دی، اسرائیلی حملوں میں شدید چوٹوں کے باعث علی رضا تنگسری شہید ہو گئے۔
گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر دفاع نے علی رضا تنگسری کو ہدف بنانے کا دعوی کیا تھا۔
امریکی اسرائیلی حملوں سے ایران میں شہدا کی تعداد 2 ہزار 76 ہو گئی، 216 بچے اور 250 طلبہ و اساتذہ بھی شامل ہیں، ایک ہزار 767 بچوں سمیت 26 ہزار 500 افراد زخمی ہو چکے، اسرائیلی و امریکی بمباری میں 336 طبی، 200 انتظامی، ثقافتی اور تعلیمی مراکز بھی تباہ کر دیا۔

Leave a reply