ڈیلسی روڈریگز وینزویلا کی عبوری صدربن گئیں، عہدے کا حلف اٹھالیا

وینزویلا کی نائب صدر’’ڈیلسی روڈریگز‘‘ نے باضابطہ طور پر ملک کی عبوری صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔
وینزویلا کی نائب صدر اور وزیر ِ تیل ’’ڈیلسی وڈریگز‘‘ نے باضابطہ طور پر ملک کی عبوری صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔56 سالہ ڈیلسی روڈریگزنے اپنے عہدے کا حلف اپنے بھائی خورخے روڈریگز سے لیا، جو اس وقت وینزویلا کی قومی اسمبلی کے سپیکر ہیں۔’’ڈیلسی ر وڈریگز‘‘ پیشے کے اعتبار سے لیبر وکیل ہیں اور نجی شعبے سے قریبی روابط کے ساتھ ساتھ حکمران جماعت سے غیر معمولی وفاداری کے لیے جانی جاتی ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی جب امریکہ کی جانب سے معزول کیے گئے صدر نکولس مادورو نیویارک کی ایک عدالت میں منشیات کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک غیر معمولی اور ڈرامائی فوجی کارروائی کے ذریعے ہفتے کے اختتام پر مادورو کو اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔















