پنجاب کے52شہروں میں ترقیاتی منصوبےشروع

0
2

پنجاب کے52شہروں میں 304ارب روپےکےترقیاتی منصوبےشروع کردئیےگئے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پلان سےمتعلق اہم اجلاس منعقدہوا،جس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ،اجلاس میں اہم فیصلےکئےگئے اور ترقیاتی منصوبوں کےلئےڈیڈلائنزفکس کی گئیں۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےصوبےمیں سیوریج ،ڈرینج ،پارکس اورسڑکیں بنانےکاعزم ظاہرکیا۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کےپنجاب کے52شہروں میں ترقی کےنئےچراغ جلنےکوتیارہیں،صوبے کے52شہروں میں ترقی اور10گراؤنڈبریکنگ کیلئے تیار ہیں،304ارب روپےمیں166ارب کےاہم منصوبےزندگی بدلنے کو تیار ہیں۔
اجلاس میں بریفنگ میں بتایاگیاکہ ڈویلپمنٹ پلان کےتحت 50ٹینڈرزفلوٹ کردئیےگئے،جبکہ 10کاٹینڈرعمل مکمل کرلیاگیاہے،52شہروں میں ترقیاتی کام کی شروعات 19دسمبر2025سےہوگی۔اہم منصوبوں کی تکمیل کی تاریخ 30جون2026مقررکی گئی۔
بریفنگ میں کہاگیاکہ پلان کی مجموعی لاگت 304ارب روپے،166ارب کاترقیاتی کام منظورہوچکاہے ،53.5ارب روپےکے10اہم پروجیکٹس جلدگراؤنڈبریکنگ کیلئےتیارہوں گے،پی ڈی پی کےتحت 52شہروں میں 30جون ترقی کےنئےچراغ جلانےکاہدف ہے۔

Leave a reply