کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس ایک روزمعطل رہنےکے بعد بحال

کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس ایک روزمعطل رہنےکے بعد بحال ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس ایک روزہ تعطل کے بعد آج بحال کر دی گئی ہے۔ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور چمن کے لیے پسنجر ٹرین روانہ ہو گئی ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے جعفر ایکسپریس بھی اپنے شیڈول کے مطابق آج کوئٹہ پہنچے گی۔ واضح رہے کہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس کل ناگزیر وجوہات کے باعث معطل کی گئی تھی۔















