ڈونلڈٹرمپ کی نوبیل انعام کی بڑی خواہش پوری ، تمغہ پیش کردیاگیا

0
35

ڈونلڈٹرمپ کو ’’امن کا نوبیل انعام ‘‘بالآخرمل گیا۔ وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچادو نے اپنے نوبیل امن انعام کا تمغہ ٹرمپ کو پیش کردیا ہے۔
کوریناماچادو نے یہ تمغہ وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کو ایک علامتی اور احترام کے اظہار کے طور پر دیا، جسے صدر نے قبول بھی کرلیا حالانکہ نوبیل انتظامیہ واضح کر چکی ہے کہ اس حقیقی اعزاز کا عنوان منتقل نہیں ہو سکتا۔
مذکورہ نوبیل امن انعام ماریا کورینا ماچادو نے 2025 میں جمہوری حقوق اور آمریت کے خلاف جدوجہد کے اعتراف میں حاصل کیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے ماچادو کے اس اقدام کو ’باہمی احترام کا شاندار اشارہ‘ قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی اور سوشل میڈیا پر لکھا کہ ماچادو نے انہیں ان کے کیے گئے کام کے اعتراف میں نوبیل امن انعام پیش کیا۔ناروے کے نوبیل انسٹی ٹیوٹ نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ ماچادو اپنے نوبیل امن انعام کو آفیشل طور پر ٹرمپ کو منتقل نہیں کر سکتیں، کیونکہ انعام کا عنوان اور فیصلہ ناقابلِ انتقال ہے۔لیکن وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ اس سنہری تمغے کو اپنے پاس رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، چاہے اس کا رسمی عنوان ٹرمپ کے نام نہ بھی ہو۔

Leave a reply