دوغلہ رویہ قابل قبول نہیں،ہم بنگلہ دیش کےساتھ ہیں،محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےکہاہےکہ دوغلہ رویہ قابل قبول نہیں،ہم بنگلہ دیش کےساتھ ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوغلا رویہ قابل قبول نہیں اور ہم بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محسن نقوی کے مطابق بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلانا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ورلڈ کپ کھیلنے سے متعلق ہمارا مؤقف وہی ہوگا جو حکومت کا ہوگا۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ ہم آئی سی سی سے زیادہ حکومت کے تابع ہیں اور وزیراعظم کی آمد کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔















