خشک سردی کا خاتمہ: تیزہواؤں کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے خشک سردی کے خاتمے کی نوید سنا دی،جبکہ 20سے 22دسمبر تک تیزہواؤں کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی بھی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 دسمبر کو بلوچستان میں داخل ہوگا۔موسمی نظام کے زیر اثر 20 دسمبر کو بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا آغاز متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ساحلی شہر کراچی میں شمال مغربی ،بلوچستان سے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں سے موسم مزید سرد ہوگیا،سردہوائیں کراچی کے شمال میں مغربی سلسلے کے اثرات کے سبب چل رہی ہیں، گزشتہ روز فضاوں پر معمولی دھند کے سبب حد نگاہ کم ہو کر ڈھائی کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔تاہم رواں ہفتے اتوار سے دوبارہ موسم قدرے خنک اور سرد ہونے کی توقع ہے۔
دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناہےکہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں بارش اوربرفباری کاامکان ہے،20اور21دسمبرکےدوران پنجاب کےپہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے،راولپنڈی،مری ،گلیات، پوٹھوہارریجن میں بارش اوربرفباری کی توقع ہے،جبکہ لاہور،شیخوپورہ ،سرگودھا،خوشاب،فیصل آباد اورحافظ آبادمیں بارش کی توقع ہے۔اُدھرگوجرانوالہ ،منڈی بہاؤالدین،گجرات ،سیالکوٹ اورجھنگ میں بارش کاامکان ہے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 20 اور 21 دسمبر کےدوران بارش کاامکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیا کاکہناہےکہ بارشوں کےباعث دھنداورسموگ میں کمی ہوگی ،شہری سموگ سے بچاؤکیلئےماسک کااستعمال کریں،مری میں سیاح احتیاطی تدابیراختیارکریں۔















